میمورنڈم میں کانگریسی کارکنان نے 69 ہزار ٹیچروں کی بحالی اور محکمہ مویشی پروری میں بدعنوانی کی تحقیقات سپریم کورٹ کے ریٹائر جج سے کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔
مرادآباد: کانگریسی کارکنان کا گورنر کے نام میمورنڈم - moradabad memorandum news
ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے کانگریسی کارکنان نے ڈی ایم دفتر پہنچ کر ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کے ذریعے ریاستی گورنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔
![مرادآباد: کانگریسی کارکنان کا گورنر کے نام میمورنڈم congress leaders submitted memorandum to dm](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7728456-429-7728456-1592908401408.jpg)
congress leaders submitted memorandum to dm
ویڈیو
مرادآباد کانگریس ضلع صدر ونود گمبر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' ریاست اتر پردیش کی حکومت میں اساتذوں کی بحالی روکی ہوئی ہے ان میں بدعنوانی ہوئی ہے جس کی تحقیقات کی جائے اور محکمے کے وزیروں کو برخاست کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ' کورونا وائرس کی وجہ سے جو 144 نافذ ہے کیا صرف کارکان کے لیے ہے، جبکہ کانگریس کےعلاوہ باقی سیاسی پارٹیون کے کارکنان احتجاج کے دوران جمع ہورہے ہیں لیکن ان پر کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے'۔