اردو

urdu

ETV Bharat / city

ٹریفک کی خلاف ورزی نہ کرنے پر چاکلیٹ اور گلاب - موٹر گاڑی ترمیمی بل

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں ٹریفک اصولوں پر عمل کرنے والے موٹر گاڑی سواروں کو گلاب اور چاکلیٹ دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

ٹریفک کی خلاف ورزی نہ کرنے پر چاکلیٹ اور گلاب

By

Published : Nov 11, 2019, 11:39 PM IST

قومی تنظیم برائے تحفظ انسانی حقوق کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں جس کے تحت ٹریفک ضابطے پر عمل کرنے والے افراد کے لیے چاکلیٹ اور گلاب کے پھول کا اہتمام کیا ، اس پروگرام میں ٹریفک پولیس نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ٹریفک کی خلاف ورزی نہ کرنے پر چاکلیٹ اور گلاب

اس دوران گاڑی سواروں نے بھی تنظیم کی اس کوشش کو کافی سراہا۔

خیال رہے کہ موٹر گاڑی ترمیمی بل کے نافذ کے بعد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بڑے جرمانے عائد کیے جانے کی خبروں نے ملک بھر میں ایک ہنگامہ برپا کردیا تھا۔ جس کے خلاف لوگوں میں غم و غصہ بھی پایا جانے لگا ہے۔

لیکن اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ٹریفک اصول خود ہماری حفاظت کے لیے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ رامپور میں قومی تنظیم برائے تحفظ انسانی حقوق کے ضلع صدر شعیب خان کی قیادت میں لوگوں کو ٹریفک قوانین کی جانب رغبت بڑھانے کے مقصد سے گلاب اور چاکلیٹ دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details