ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں بی یو ایم ایس ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کی جانب سے یونانی ڈے منایا گیا، واضح رہے کہ گیارہ فروری کو یونانی ڈے منایا جاتا ہے لیکن اس پروگرام کو اتراکھنڈ میں گلیشیئر حادثہ پیش آنے کی وجہ سے مؤخر کردیا گیا تھا۔ یونانی ڈے حکیم اجمل خان کے یوم ولادت کے موقع پر منایا جاتا ہے۔
اس پروگرام میں شریک ہوئے ضلع کے ڈاکٹروں کو حکیم اجمل خان مومنٹو کے اعزاز سے نوازا گیا، بی ڈی اے امروہہ کے سکریٹری ڈاکٹر وسیم اکرم نے بتایا کہ یہ پروگرام ہر سال حکیم اجمل خان کی سالگرہ کے موقع پر منایا جاتا ہے، جسے یوم یونانی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، جس میں بی یو ایم ایس ڈاکٹر موجود رہتے ہیں۔