اردو

urdu

By

Published : Dec 5, 2020, 10:43 AM IST

ETV Bharat / city

مردآباد: کھیتی کی زمیںوں پر بلڈروں کی نظر

لوک تنتر بچاؤ مورچہ نے ضلع انتظامیہ کے ذریعہ گورنر کو میمورنڈم بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ کھیتی کی زمینوں پر ناجائز پلاٹنگ پر پابندی عائد کی جائے۔

moradabad
moradabad

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد میں تیزی کے ساتھ کھیتی کی زمینوں پر پراپرٹی ڈیلر اور بلڈرس زمینوں پر ناجائز پلاٹنگ کر رہے ہیں۔ ان پراپرٹی ڈیلروں اور بلڈروں کے خلاف لوک تنتر بچاؤ مورچہ تنظیم نے ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کے ذریعہ گورنر کو میمورنڈم بھیج کر مطالبہ کیا ہے کہ کھیتی کی زمینوں پر ناجائز پلاٹنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

مردآباد: کھیتی کی زمیںوں پر بلڈروں کی نظر

مورچہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مرادآباد میں تیزی کے ساتھ کھیتی کی زمینوں پر ہورہی ناجائز پلاٹنگ کو روکا جائے اور کھیتی کی زمین کو بچایا جائے، اگر اسی طرح سے کھیتی کی زمینوں پر ناجائز پلاٹنگ ہوتی رہی تو کھیتی کی زمین نہیں بچے گی۔

لوگ تنتر بچاؤ مورچہ کے ضلع صدر نوشاد علی نے کہا کہ شہر کے چاروں طرف دیکھی جانے والی ہریالی ختم ہوتی جا رہی ہے۔ ایسے میں ہریالی کو بچانے کیلئے ضلع انتظامیہ کو سخت قدم اٹھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کئی اعلیٰ افسران بھی بلڈر سے ملے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details