مرادآباد: کورونا وبا کے سبب پیتل کے کاروباری مالی بحران سے دوچار - پیتل نگری کی اہم خبر
عالمی سطح پر مرادآباد کو پیتل نگری کے نام سے جانا جاتا ہے، یہاں کے نقش و نگار ملک بھر میں پیتل کے بنے سامانوں پر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ جہاں ایک طرف مرادآباد میں پیتل سے برتن بنانے کا کاروبار کیا جاتا ہے تو وہیں مرادآباد میں ہی پیتل پر قرآنی آیات و دیگر اسلامی چیزیں بنائی جاتی ہیں۔ جیسے طغرے جو امام بارگاہوں اور مسجدوں میں رکھے جاتے ہیں۔ لیکن کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے سبب پیتل کے کاروباری کافی پریشان ہیں۔
کورونا وبا کے سبب پیتل کے کاروباری مالی بحران سے دوچار
مراداباد کے بنے پیتل کے طغرے ملک بھر میں سپلائی کیے جاتے ہیں لیکن کورونا وائرس بیماری کے چلتے جہاں ایک طرف سبھی کاروباریوں پر فرق پڑا ہے، تو وہیں اسلامی نقش و نگار عبادت گاہوں میں رکھے جانے والے طغروں کا کاروبار بھی بند ہے، اب ان چھوٹے کاروباریوں کو نئے آرڈر ملنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔
TAGGED:
news on Brass business