اتر پردیش کے ضلع مراد آباد کے منجھولہ تھانہ حلقہ کے تحت بدھ وہار کالونی کی کی رہنے والی گیتا اپنی دکان جا رہی تھیں، اسی درمیان بائک سوار دوجرائم پیشہ لوگوں نے اس کا پرس چھین لیا۔
گیتا نے ملزمین کی مخالفت کی لیکن وہ کامیب نہیں ہو سکی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد جائے واردات پر پولیس پہنچی۔
کاسمیٹک کی دکان چلانے والی گیتا کے مطابق لاک ڈاؤن کے بعد آج وہ دکان کا کرایہ ادا کرنے کے لئے جا رہی تھی لیکن اسی درمیان جرائم پیشوں نے اس کا پرس چھین لیا۔