گذشتہ دنوں اتراکھنڈ سے پیدل سفر کر کے اترپردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ منڈوالی میں سینکڑوں مہاجر مزدور پہنچے جہاں پولیس کی جانب سے تمام مزدوروں کے لیے ناشتہ پانی کا انتظام کیا گیا۔ غور طلب رہے کہ اترپردیش کا ضلع بجنور اتراکھنڈ کی سرحد پر واقع ہے۔
بجنور: مہاجر مزدوروں کے لیے ناشتے کا انتظام - پولیس نے ناشتہ پانی کا انتظام کیا
ریاست اتراکھنڈ سے پیدل سفر کر کے اترپردیش کے ضلع بجنور پہنچنے والے مہاجر مزدوروں کے لیے پولیس نے ناشتہ پانی کا انتظام کیا۔
بجنور: مہاجر مزدوروں کے لیے ناشتے کا انتظام
پولیس نے بجنور پہنچنے والے تمام مزدوروں کو پہلے ناشتہ فراہم کرایا اس کے بعد سبھی کو کھانا کھلا یا پھر باہری مزدوروں کو آگے کے لیے روانہ کیا۔ جبکہ بجنور کے قریب و جوار سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو 14 دنون کے لیے قرنطینہ سنٹر بھیجا گیا۔
دوسری جانب مہاجر مزدوروں نے پولیس کے قدم کی جم کر تعریف کی۔