خبروں کے مطابق بجنور ضلع ہسپتال کی نرس کی کووڈ۔19 رپورٹ مثبت آنے کے بعد محکمے میں افراتفری کا ماحول دکھاگیا۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے متاثرہ نرس کو ٹی ایم یو مرادآباد آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا۔
بجنور: سرکاری ہسپتال کی نرس کورونا سے متاثر - نرس کی کووڈ۔19 رپورٹ مثبت
ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں سرکاری ہسپتال کی نرس کی کووڈ۔19 رپورٹ آنے کے بعد محکمہ صحت میں افراتفری پھیل گیا ہے۔
![بجنور: سرکاری ہسپتال کی نرس کورونا سے متاثر bijnor: govt hospital nurses found corona positive](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-8052812-414-8052812-1594914820784.jpg)
bijnor: govt hospital nurses found corona positive
ویڈیو
اس سلسلے میں سی ایم ایس کا کہنا ہے پورے اسپتال کو سینٹایز کیا گیا ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کیے جارہے ہیں۔ مزید احتیاطی طور پرہسپتال کو 3 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ بجنور کے پنڈت دین دیال اپادھیائے جوائنٹ ہسپتال کے عملہ اور نرس کی کورونا مثبت رپورٹ موصول ہونے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نے متاثریں کو مرادآباد ٹی ایم یو آئسولیشن وارڈ میں داخل کرا دیا ہے۔