اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد: ٹول پلازہ پر بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج - اردو نیوز

بھارتیہ کسان یونین نے ٹول پلازہ پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تینوں قوانین کو واپس لے اور کسانوں کے صبر کا امتحان نہ لے۔

Moradabad
Moradabad

By

Published : Dec 13, 2020, 10:32 AM IST

ملک کی تمام کسان یونینوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ تین زرعی قوانین کی واپسی کے لئے سبھی ٹول پلازہ پر احتجاج کر سبھی آنے اور جانے والی گاڑیوں کے لئے ٹول فری کرائیں گے۔ اس کے تحت ریاست اترپردیش کے مرادآباد کے مونڈھا پانڈے ٹول پلازہ پر بھارتیہ کسان یونین کے کارکنان نے تین زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سبھی آنے اور جانے والی گاڑیوں کا ٹول فری کرایا۔

مرادآباد: ٹول پلازہ پر بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج
بھارتیہ کسان یونین نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد سے جلد ان تین قوانین کو واپس لے اور کسانوں کا امتحان نہ لے، ایسا نہ ہو کہ کاشتکاروں کے صبر کا باندھ ٹوٹ جائے اور سرکار کو بھاری پڑ جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں نے تحریک کو تیز کرنے کا اعلان کیا
اس دوران ضلع انتظامیہ اور پولس ٹول پلازہ پر بھاری تعداد میں موجود رہی۔

واضح ہو کہ نئے تینوں زرعی قوانین کے خلاف دہلی بارڈر پر گزشتہ اٹھارہ دنوں سے کسان احتجاج کر رہے ہیں۔ اس دوران کسان رہنماؤں اور حکومت کے ساتھ کئی دور کی بات بھی ہو چکی ہے لیکن حکومت اپنے قانون کو واپس لینے کو تیار نہیں ہے اور نہ ہی کسان اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کے لئے تیار ہیں۔

اس دوران کسانوں نے بھی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات جلد پورا نہیں کیا گیا تو وہ اپنے مظاہروں کو اور بھی زیادی تیز کریں گے اور ایسے میں حکومت کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حالانکہ کسان تنظیموں نے صاف کیا ہے کہ وہ پر امن احتجاج کے سہارے ہی آگے پڑھیں گی اور حکومت سے اپنے مطالبات کو منوانے میں کامیاب ہوں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details