اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرادآباد: کسان تنظیموں کے کارکناں نے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیجا

نئے زرعی قوانین کے خلاف پچھلے تقریبا ڈھائی ماہ سے دہلی کی سرحدوں پر کسان تنظیموں کا احتجاج چل رہا ہے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ' مرکزی حکومت نئے زرعی قوانین کو واپس لے اور ایم ایس پی پر قانون بنائے۔

Bharatiya Kisan Union workers sent a memorandum to the President
مرادآباد: بھارتیہ کسان تنظیموں کے کارکناں نے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیجا

By

Published : Feb 13, 2021, 8:56 PM IST

ضلع مرادآباد کے کلکٹریٹ میں بھارتیہ کسان یونین کے کارکناں نے ڈی ایم کے ذریعہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو ایک میمورنڈم بھیجا ہے کہ' ان نئے زرعی قوانین کو واپس لیا جائے۔

مرادآباد: بھارتیہ کسان تنظیموں کے کارکناں نے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیجا

کسان رہنما رَنویر سنگھ نے میمورنڈم کے ذریعہ مطالبہ کیا ہے کہ' گنّے پر کسانوں کی لاگت کو دیکھتے ہوئے گنّے کا دام متعیّن کیا جائے کسانوں کا گنّے کا بقایادام مع سود دلایا جائے، بجلی اور بینکوں کا سر چارج معاف کیا جائے۔'

'مزید پڑھیں:'زرعی قوانین سے کسانوں سے زیادہ عوام کا نقصان

انہوں نے مزید کہا کہ' 26 جنوری میں دلّی میں ہوئے ہنگامے کے دوران بے قصور کسانوں پر جو مقدمے لگائے گئے ہیں انہیں فوراً واپس لیا جائے۔ جو کسان جیل میں بند ہیں انہیں رہا کیا جائے۔ احتجاج کے دوران جو کسان شہید ہوئے ہیں ان کے خانوادہ کو ایک سرکاری نوکری اور انہیں سرکاری مدد فراہم کرائی جائے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details