اردو

urdu

ETV Bharat / city

حالات سے مجبور بینڈ باجا ماسٹر نے شروع کیا کان کی صفائی کا کام - کروڑوں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے

ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد سے تعلق رکھنے والے ایک بینڈ باجا بجانے والے نے حالات سے مجبور ہوکر کان کی صفائی کرنے کا کام شروع کیا۔

band Baja Master starts ear cleaning work
band Baja Master starts ear cleaning work

By

Published : Sep 12, 2020, 9:14 PM IST

کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے بعد اب ان لاک کے دوران معاشی سرگرمیاں آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے۔ جبکہ شادی و دیگر تقریبات کی شان میں اضافے کا سبب بننے والے بینڈ باجا بجانے والے افراد کے حالات اب بھی خستہ ہیں۔

ویڈیو

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لیے نافذ لاک ڈاؤن سے جہاں ملک بھر سے کروڑوں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے۔ حالانکہ ان لاک کے دوران لوگوں کے روزگار بحال ہوئے لیکن کچھ شعبے ایسے جہاں اب بھی بے روزگاری جیسا عالم بنا ہوا ہے۔

ایسے ہی حالات سے مجبور محمد سلیم شیخ جو بینڈ باجا بجانے کا کام کرتے تھے اور اب کان کی صفائی کرنے پر مجبور ہیں۔

بے روز گاری کے چلتے اب محمد سلیم شیخ کان کی صفائی کا کام کر رہے ہیں دن بھر گھوم پھیر کر لوگوں کے کچھ کان صاف کرتے ہیں اور 100 سے 150 روپے تک کما لیتے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' حالات نے اس قدر مجبور کیا کہ' بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنی پڑی بچوں نے پڑھائی چھوڑ دی۔

ان کا کہنا ہے کہ جنتا وہ کمارہے ہیں اس سے بمشکل ان کا گھر چلتا ہے ایسے میں دیگر اخراجات کرنا ممکن نہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details