ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کی ضلعی عدالت میں آج سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان کو خصوصی عدالت میں پیشی ہونی تھی لیکن لاء اینڈ آردر کے پیش نظر اعظم خان کو سیتا پور کی جیل سے مراد آباد ضلعی عدالت نہیں لایا جا سکا ہے۔
اعظم خان کے وکیل نے اعظم خان کے وارنٹ کی عرضی عدالت میں پیش کی ہے جس پر بحث ہونی ہے۔
اعظم خان کے خلاف 2008 میں مرادآباد کے چھیلیٹ تھانہ میں سڑک جام پر ہنگامہ کرنے اور سرکاری کام میں روکاوٹ ڈالنے کے الزام میں کیس درج کیا گیا تھا۔
مسلسل عدالت سے مسلسل غیرحاضر رہنے کی وجہ سے عدالت نے اعظم خان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا تھا، اس وقت اعظم خان سیتاپور کی جیل میں قید ہیں اور آنے والی تاریخ پر انہیں مرادآباد کی ضلعی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مراد آباد ضلع میں اعظم خان پر دو مقدمہ درج ہیں جبکہ رامپور ضلع میں تقریبا 84 مقدمے درج کیے گئے ہیں۔