15 اگست 1947 کو ملک آزاد ہوا تھا۔ ملک کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے پر آزادی کا جشن آزادی کا امرت مہوتسو کے طور پر منارہے ہیں۔ اسی تعلق سے مرادآباد کے سوا تنترا سنگرام سینانی بھون میں وی کیئر سوسائٹی کی جانب سے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت ملک کی 75ویں سالگرہ منائی گئی۔
اس موقع پر بھارت کے مشہور و معروف شاعر منصور عثمانی نے کہا کہ جس طرح سے ملک کی آزادی میں لوگوں نے اپنی قربانی دے کر ملک کو آزاد کرایا، تو وہیں مرادآباد کے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے آزاد ہند فوج میں بھرتی ہو کر ملک کو آزاد کرانے میں مدد کی تھی۔
آج اس امرت مہوتسو کے ذریعہ مرادآباد کے ان سبھی لوگوں کو یاد کیا جارہا ہے، جنہوں نے اپنی جان دے کر اس ملک کو آزاد کرایا۔