بیداری مہم پروگرام 19 تا 28 فروری 2021 تک جاری رہے گی، ضلع مرادآباد کے پنڈت نگلا میں واقع جماعت اسلامی ہند کے دفتر میں یہ پروگرام منعقد کی جائے گی۔ پروگرام آرگنائزر رفیق الزماں خان نے ای ٹی وی بھارت سے کہاکہ' جماعت اسلامی ہند پورے ملکی سطح پر شعبہ خواتین کی جانب سے خاندان مضبوط سماج کے نام سے ایک مہم بنانے جا رہی ہے۔اور دوسری مہم نفاذ قانون وراثت کے موضوع پر ہے۔
پروگرام آر گینائزر نے مزید کہاکہ' جیسا کہ ہم آج دیکھتے ہیں سماج میں جس کا جو حق ہے اس کی پامالی کی جارہی ہے، آپسی اخوت و محبت میں کمیاں آرہی ہیں۔ مغربی ممالک کے طرز پر ہمارے یہاں بھی 'سنگل پیرنٹس' کا رواج بڑھتا جا رہا ہے۔ ایک اچھے سماج کے وجود کے لیے اچھے خاندان کا ہونا ضروری ہے۔