سالانہ مجلس میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کے علاوہ جلوس بھی نکالا گیا۔ مجلس سے مولانا سید کاظم سرسوی نے خطاب کیا اور محمد حیدر (مظفر نگر) نے مرثیہ پڑھا۔ مولانا سید کاظم سرسوی نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسینؓ نے اپنے 72 جاں نثار ساتھیوں کے ساتھ دین اسلام کی حفاظت کے لیے کربلا میں شہادت پیش کی۔
سنبھل: کاشی پور میں سالانہ مجلس کا انعقاد - اتراکھنڈ کے کاشی پور
اترپردیش میں ضلع سنبھل کے سرسی سادات میں انجمن حسینی کی جانب سے ہر سال اتراکھنڈ کے کاشی پور میں نواسۂ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ کی یاد میں مجلس منعقد کی جاتی ہے جب کہ اس سال بھی انجمن حسینی اور کاشی پور کی مقامی انجمن کی جانب سے سالانہ مجلس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
کاشی پور میں سالانہ مجلس کا انعقاد
یہ بھی پڑھیں:مرادآباد: مولانا شاداب حیدر امروہوی نے کیا مجلس کو خطاب
انہوں نے کہا کہ آج اس دور جدید میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔ مجلس کے دوران کووڈ گائڈ لائنز پر سختی سے عمل کیا گیا۔