ریاست اترپردیش کے امروہہ ضلع میں کورونا وبا کے بعد پہلی بار سکول کھولے گئے ہیں اور حکومت کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق کلاس ایک سے کلاس پانچ تک کی تعلیم شروع ہوگئی ہے۔
سکول کھلنے سے طلبا میں خوشی کا ماحول ساتھ ہی ساتھ سکول آنے والے ان بچوں کا بھی مکمل خیال رکھا جارہا ہے اور معاشرتی فاصلے پر بھی عمل کیا جارہا ہے۔
سکول آنے والے طلباء کا استقبال کیا جارہا ہے تاہم سکول کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے سکول سے وابستہ اساتذہ اور منتظمین کا کہنا ہے کہ اتنے عرصے کے بعد سکولز کے کھولے جانے کے موقع پر سکول کو سجایا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بچوں کے پسند کا کھانا اور ناشتہ بھی دیا گیا ہے تاہم اس کے علاوہ بچوں کے کھیلنے کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
کلاس ایک سے کلاس پانچ تک کی تعلیم شروع ہوگئی ہے اساتذہ کا کہنا تھا کہ سکول آنے سے قبل بچوں کے ہاتھوں کو سینیٹائزر سے صاف کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ جن طلبا کے پاس ماسک نہیں تھے انہیں ماسک دیے گئے ہیں۔
سکول آنے والے ان بچوں کا بھی مکمل خیال رکھا جارہا ہے اور معاشرتی فاصلے پر بھی عمل کیا جارہا ہے کلاس کے اندر معاشرتی فاصلے کے ساتھ بیٹھنے کا انتظام ہے، جس سے تمام طلباء سکول کے افتتاح کے موقع پر اکٹھے نہیں ہوسکے، لیکن ان کے لیے ٹائم ٹیبل بنایا گیا ہے۔
سکول آنے سے قبل بچوں کے ہاتھوں کو سینیٹائزر سے صاف کیا گیا ہے واضح رہے کہ ہر دن دو کلاسز کے طالب علم سکول آسکیں گے تاکہ سکول میں معاشرتی فاصلہ بنا رہے۔
جن طلبا کے پاس ماسک نہیں تھے انہیں ماسک دیے گئے ہیں جب سکول کی طالبات سے گفتگو کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں سکول آنے میں بہت خوشی ہے اور وہ معاشرتی فاصلے کے ساتھ ساتھ ماسک اور سینیٹائزر بھی استعمال کررہے ہیں۔