سیمنار میں تیس سے زائد کالجوں کے مینیجر اور پرنسپل نے شرکت کی۔ سیمنار میں نئی تعلیمی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نئی تعلیمی پالیسی کی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔
سیمنارمیں شریک مقررین نے کہا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت جسمانی اور کھیلوں کو پیشہ ورانہ تعلیم، مادری زبان اور مقامی زبان کی اہمیت پر مقررین نے روشنی ڈالی۔ سیمنار میں کہا گیا کہ 34 برسوں کے بعد ایک نئی تعلیمی پالیسی لائی گئی ہے تاکہ تعلیم کو گھر گھر پہنچایا جاسکے کیونکہ ایک اندازے کے مطابق تقریباً تین کروڑ سے زیادہ بچے تعلیم سے دور ہیں۔'