ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں گذشتہ رات سے جاری بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے کھیتوں میں لگی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ساتھ ہی سردی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
بے موسم بارش اور شدید ژالہ باری سے کسان پریشان بارش کے سبب گرم کپڑوں کے کاروباریوں کے چہروں پر خوشی ہے، تو وہیں کسانوں کی پیشانی پر تشویش کی لہر ہے۔ امروہہ ضلع کے گاؤں کاپسی سے شدید بارش اور اولے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی ہے۔
اس تعلق سے علاقے کے کسان سنادیل سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ گذشتہ رات بارش اور ژالہ باری نے آلو ، گندم اور لائی کی فصلوں کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
بارش کی وجہ سے فصل کے پتے پھٹ گئے ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ امروہہ ضلع آم کی پیداوار کے لئے مشہور ہے، لیکن گذشتہ رات بارش اور ژالہ باری کے سبب آم کے بور کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔