اردو

urdu

ETV Bharat / city

امروہہ: الیکٹرانک ڈیوائس سے لیس غبارہ گرنے سے سنسنی - علاقے میں سنسنی پھیل گئی

ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے نوگاواں سادات کوتوالی علاقے میں الیکٹرانک ڈیوائس سے لیس غبارے کے گرنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

amroha: Electronic devices fall on the roof people informed police
amroha: Electronic devices fall on the roof people informed police

By

Published : May 30, 2020, 7:52 PM IST

اطلاعات کے مطابق امروہہ کے نوگاواں سادات علاقے میں ایک الیکٹرانک ڈیوائس سے لیس سفید رنگ کا غبارہ آسمان میں اڑ رہا تھا پھر اچانک گاؤں کے ایک مکان پر گر کر تباہ ہوگیا، غباڑے کے گرنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

ویڈیو

موقع پر پہنچی پولیس نے سبھی الیکٹرانک آلے کو قبضے میں لےکر جانچ کے لیے بھیج دیا۔

اس موقعے پر مقامی تھانے کے داروغہ نے بتایا کہ جانچ کے بعد پوری معلومات دی جائے گی فی الحال دیکھنے سے یہ معلوم ہورہا ہے موسم کی جانچ کے لیے اڑیا گیا ایک ڈیوائس ہے جو تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر گیا ہوگا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details