امروہہ میں ضلع کانگریسی کمیٹی کے صدر اوم کرکٹاریاں اور شہر کانگریس کمیٹی کے صدر پرویز عارف نے ریاستی کانگریسی کمیٹی کے صدر اجے کمار للو کی رہائی کے لیے زوردار احتجاج کیا۔
خیال رہے کہ اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو کو یو پی پولیس نے 20 مئی کو گرفتار کیا تھا۔ اجے کمار للو پرینکا گاندھی کی پہل پر مزدوروں کے لیے بسز کو یو پی میں داخل کرانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران اترپردیش پولیس نے اجے کمار للو کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ کانگریس یوگی حکومت سے اجے کمار للو کی رہائی کا پر زور مطالبہ کر رہی ہے۔