اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاک ڈائون کے سائے میں رمضان کا دوسرا جمعہ - رمضان المبارک

لاک ڈائون کے چلتے فرزندان توحید نے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں دوسرے جمعہ کی نماز بھی گھروں میں ہی ادا کی۔

ramazan
amid lockdown mosques silent on 2nd friday of ramadan

By

Published : May 8, 2020, 8:52 PM IST

کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے عائد لاک ڈائون کی وجہ سے جہاں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے وہیں رمضان المبارک کے دوسرے جمعے کو بھی ملک بھر کی مساجد میں چند ہی نمازیوں نے جمعہ کی نماز ادا کی۔

ملک بھر میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کی نماز ادا کی گئی، کورونا وائرس کی وبا کے چلتے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہیں۔ نمازیوں نے اپنے گھروں میں ہی محدود ہیں اور مسجدوں میں صرف چند نمازیوں نے ہیں رمضان کے دوسرے جمعہ کی نماز ادا کی۔

آزادی کے بعد یہ پہلا ایسا موقع ہے جب ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں نمازی مساجد کے بجائے گھروں میں رہ کر اللہ عبادت کر رہے ہیں۔

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مساجد نمازیوں سے بھر جاتی تھیں اور پورے ماہ نمازیوں سے مسجدیں آباد رہا کرتی تھی۔ تاہم اس سال عالمی وبا کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت اور علماء نے مساجد میں جماعت کے ساتھ نماز ادا نہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

گرچہ بندشوں کے سبب فرزندان توحید مایوس نظر آ رہے ہیں تاہم اسکے باوجود نمازیوں اور روزہ داروں کے چہروں پر خوشی ہے اور روزہ رکھ کر گھروں میں عبادت کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details