ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں آل انڈیا ڈیمو کریٹک یوتھ آرگنائزیشن کے کارکنان نے دسٹرکٹ مجسٹریٹ ایک میمو رنڈم سونپ کر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے سرکاری ملازمت میں 'پانچ برس کے معاہدے' پر اعتراض کرتے ہوئے اس قانون کو خارج کرنے کی مانگ کی ہے۔
اس میمورنڈم میں کہا گیاہے کہ'سبھی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا جائے اور جب تک روزگار نہیں ملتا کم سے کم دس ہزار روپے انہیں ماہانہ بے روزگاری بھتہ دیا جائے۔ مزید سرکاری ملازمت کے لیے کرائےگئے سبھی امتحانات کے رزلٹ منطر عام پر لائے جائیں اور بنا وارنٹ کے گرفتاری اور مجسٹریٹ حکم کے بغیر تلاشی لے کر جیل بھیج دینے کے قانون کو بھی واپس لیا جائے۔