اردو

urdu

ETV Bharat / city

مراد آباد: آل انڈیا کسان کھیت مزدور سنگٹھن نے بھارت بند کی حمایت کی - قانون کی مذمت

آل انڈیا کسان کھیت مزدور سنگٹھن نے 26 مارچ کو بھارت بند کی حمایت میں لوگوں کو بیدار کیا۔

مراداباد: آل انڈیا کسان کھیت مزدور سنگٹھن نے بھارت بند کی حمایت کی
مراداباد: آل انڈیا کسان کھیت مزدور سنگٹھن نے بھارت بند کی حمایت کی

By

Published : Mar 25, 2021, 4:30 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں آل انڈیا کسان کھیت مزدور سنگٹھن کے چند عہدے داران نے نئے زرعی قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے 26 مارچ کو بھارت بند حمایت کی ساتھ ہی اس تعلق سے لوگوں سے رابطہ کرکے انہیں 26 مارچ کو اپنے کاروباری معاملات بند رکھنے کی التجا کی۔

مراداباد: آل انڈیا کسان کھیت مزدور سنگٹھن نے بھارت بند کی حمایت کیمراداباد: آل انڈیا کسان کھیت مزدور سنگٹھن نے بھارت بند کی حمایت کی
سنگھٹن کے ممبران نے لوگوں کے درمیان جا کر ملک میں بڑھ رہی بے روزگاری مہنگائی اور حکومت کے ذریعے عوام کے خلاف بنائے جارہے نئے نئے قوانین اور نئے زرعی قوانین کے خلاف آواز اٹھانے اور 26 مارچ کو ان قوانین کے خلاف بھارت بند کرنے کی گزارش کی۔سنگٹھن کے صدر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بتایا کہ سرکار عوام کے خلاف جو قانون لارہی ہے اس کے خلاف آواز اٹھانا بہت ضروری ہے اور یہ کام ہر طبقہ ہر مذہب ہر سنگھٹن اور ہر شخص کو کرنا چاہیے جیسے کہ سرکار عوام کے خلاف لائے گئے سبھی قانون بالخصوص زرعی قوانین کو واپس لے اور اس کے لیے ہمارا سنگٹھن عوام کو بیدار کرنے کا کام کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details