ریاست اترپریش کے ضلع مرادآباد کے کٹگھر علاقے میں ضمانت پر رہا ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ کٹ گھر علاقے کے دوڑ باغ گاؤں میں سنہ 2019 میں ہوئے پرتشدد جھڑپ میں کسان حنیف کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس معاملے کے ملزم امیر، رئیس اور شریف کوپولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔کچھ دن پہلے ہی جیل سے امیر و شریف کو ضمانت پر رہائی ملی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ' ہلاک ہونے والے کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ صبح دوسرے گروپ کے لوگوں نے عامر کو اکیلے پاکر اس کا گولی مار کر ہلاک کردیا۔