ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں کسانوں نے اپنے ٹریکٹروں کے ساتھ ضلع کلیکٹر دفتر پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا تو وہیں عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے بریلی گیٹ واقع پارٹی دفتر کے باہر جمع ہوکر زرعی بل اور محکمہ بجلی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
زرعی بل اور محکمہ بجلی کے خلاف عام آدمی پارٹی کا احتجاج اس دوران عآپ رہنماء اور پارٹی کے ریاستی نائب صدر فیصل خان لالا نے کہا کہ زرعی بل سراسر کاشتکاروں کے خلاف ہے، ہم اس کی مخالفت کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت اور ریاست اترپردیش میں یوگی حکومت شروع سے ہی کسان مخالف نظر آ رہی تھی اور اس حکومت نے اتوار کے روز راجیہ سبھا میں کسان مخالف بل کو منظور کراکر ثابت بھی کر دیا ہے کہ یہ کسان مخالف ہی سرکار ہے۔
اس دوران فیصل خان لالا نے وزیراعظم کے نام ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم رامپور کو سونپا، وہیں اس موقع پر فیصل لالا نے ایک مرتبہ پھر رامپور بجلی محکمہ کے افسران کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی محکمہ کے افسران اپنی منمانیاں بند کریں اور راتوں کو بجلی چیکنگ بند کی جائے۔
خیال رہے کہ راجیہ سبھا میں زرعی بل زبردست ہنگامہ کے درمیان صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہے اس بل کے خلاف پارلیمنٹ سے سڑک تک حزب اختلاف اور کسان احتجاج کر رہے ہیں۔