آئندہ چند ماہ بعد ریاست اترپردیش میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ انتخابات میں مقابلے آرائی کے لئے تمام تر سیا سی جماعتیں سرگرم ہیں۔سیا سی جماعتوں کے رہنما اور کارکنان شب و روز محنت کر رہے ہیں۔
ادھر اتر پردیش کے شہر مراد آباد کے امبیڈ کر پارک میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور کارکنا ن نے ایک میٹنگ کی ۔
مرادآباد سے عام آدمی پارٹی Aam Aadmi Party Moradabad کے رہنما اے کے سنگھ کا کہنا ہے کہ پارٹی کی تشکیل کو AAP Foundation Day آج نو سال مکمل ہوگئے۔ دہلی میں عام آدمی پارٹی بر سر اقتدار ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے سرگرم ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی ریاست کی 403 نشستوں پر امیدوار اتارے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی سیاسی جماعت سے اتحاد کا فیصلہ پارٹی کے سینیئر رہنما کرییں گے۔