اردو

urdu

ETV Bharat / city

جوڑے نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر کی خودکشی - ریاست اُتر پردیش

مظفرنگر میں ایک جوڑے نے جن شتابدی اکسپریس کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے ہپسپتال بھیج دیا ہے۔

جوڑے نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر کی خودکشی
جوڑے نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر کی خودکشی

By

Published : Jan 3, 2021, 10:56 PM IST

ریاست اُتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے تھانہ منصور پور کے علاقے میں نارا جڑودہ ریلوے لائن کے قریب ایک جوڑے نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ریلوے ٹریک پر نوجوان اور خاتون کی لاش کی اطلاع ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

جوڑے نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر کی خودکشی



موقع پر پہنچے گاؤں والوں نے 112 نمبر ڈائل کر کے منصور پور پولیس کو اطلاع دی، جس پر منصور پور پولیس اور سی او کوتوالی موقع پر پہچے اور دونوں کی لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ ساتھ ہی گاؤں والوں نے بتایا کہ شتابدی اکسپریس کے سامنے کود کرجوڑے نے خودکشی کی ہے۔

مزید پڑھیں:امروہہ: تین شاطر بدمعاش گرفتار


پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کی شناخت کرنے کی کوشش کی، کافی دیر بعد اس نوجوان کی شناخت کھتؤلی کے رہائشی یووراج اور خاتون پولیس اسٹیشن منصور پور کے علاقے میں نارا گاؤں کے ہی ماجرا اجمت گڑھ کے طور پر ہوئی۔پولیس نے دونوں لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا۔اور پولیس معاملے کی تفتیش میں جٹ گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details