ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ آج بھی ضلع میں 117 مثبت کیس ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج 1547 سے زائد افراد کی رپورٹ موصول ہوئی ہے، جن میں 117 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹز منفی آئی ہیں۔
مظفرنگر میں کورونا کے 117 نئے مریض ملے
مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 117 نئے مریض ملے، ساتھ ہی 113 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک 60 سے زائد مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 113 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 1049 رہ گئی ہے۔ مظفر نگر میں اب تک 60 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 117 نئے کیس ملے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 3474 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔