میرٹھ کے کھرکھودا تھانا علاقے کے حاجی پور گاؤں میں اس وقت زبردست تصادم پیدا ہو گیا، جب راشد اور کلو کے بچوں میں پچاس روپے کو لیکر مارپیٹ ہو گئی۔ اس کے بعد کلو اور راشد دونوں گھروں کے لوگ اپنے سامنے آگئے اور دونوں میں زبردست پتھر بازی ہوئی اسی بیچ کلو فریق کی طرف سے چلائی گئی گولی سے راشد کی موت ہوگئی۔
میرٹھ میں پچاس روپے کے لیے نوجوان کا قتل - meerut, uttar pradesh
میرٹھ میں 50 روپے کی لین دین کے معاملے پر بچوں کے درمیان ہوئی کہا سنی کے بعد ان کے اہلے خانہ کے درمیان ہوئے تصادم میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور متعدد لوگ زخمی ہو گئے۔
میرٹھ میں پچاس روپے کے لیے نوجوان کا قتل
راشد کی موت کے بعد گاؤں میں افرا تفریح پھیل گئی۔ اس بیچ موقع پر پہنچی پولیس نے راشد کو اسپتال پہنچایا ۔راشد کی موت کے بعد کلو فریق کے تمام لوگ فرار ہوگئے پولیس نے موقع پر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے کارروائی کی بات کہ رہی ہے۔
میرٹھ میں محض پچاس روپے کی خاطر دو فریقین کے بیچ ہوئے تصادم میں راشد کی موت سے گاؤں میں دہشت کا ماحول ہے۔