اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: ملزمین کی گرفتاری نہ ہونے پر کچہری بند کرنے کا انتباہ

میرٹھ میں وکیل اوم کار کے ملزمین کی گرفتاری نہ ہونے سے ناراض وکلا نے چار تاریخ کو کچہری بند کرنے کا اعلان کیا۔

ناراض وکلاء برادری نے حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ہے
ناراض وکلاء برادری نے حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ہے

By

Published : Mar 2, 2021, 9:37 PM IST

Updated : Mar 3, 2021, 3:09 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں وکیل اوم کار کے خودکشی کے معاملے میں نام درج ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے سے ناراض وکلاء برادری نے حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ہے اورکسی بھی ریاستی و مرکزی وزیر کے شہر میں داخل نہ ہونے دینے کا اعلان کیا۔

ملزمین کی گرفتاری نہ ہونے پر کچہری بند کرنے کا انتباہ

میرٹھ میں وکیلوں کی ہڑتال اب حکومت سے آر پار کی لڑائی کی تیاری کررہی ہے اور وکیل اوم کار کو انصاف دلانے کے لیے مغربی اترپردیش کے ساتھ میرٹھ بار ایسوسی ایشن نے حکومت کو انتباہ کرتے ہوئے چار مارچ کو کچہری کے دروازوں پر تالا لگانے کے ساتھ اگلے تین دنوں تک عدالت نہ لگنے دینے کا اعلان کیا ہے۔

ناراض وکلاء برادری نے حکومت کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ہے

ان کا مزید کہنا ہے اگر ان کے مطالبات نہیں مانے گئے تو وہ شہر میں حکومت کےکسی بھی نمائندے کو داخل نہیں ہونے دی دین گے تاہم اوم کار کے ملزمین کی جلد گرفتاری کے بعد ہی ان ہڑتال ختم ہوگی۔

ملزمین کی گرفتاری نہ ہونے پر کچہری بند کرنے کا انتباہ

اوم کار وکیل کے خودکشی کے بعد ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے سے ناراض وکلاء کے حکومت کے خلاف اٹھائے جارہے ا قدامات حکومت کے لیے پریشانی کن ثابت ہوسکتے ہیں ضرورت ہے حکومت کو وکیلوں سے ملکر ان کو مطمعئن کرانے کی، تاکہ وکلاء کی ہڑتال کو واپس کرایا جائے۔

وکلا نے چار تاریخ کو کچہری بند کرنے کا اعلان کیا
Last Updated : Mar 3, 2021, 3:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details