اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ یونیورسٹی میں اردو سیمینار کا اہتمام - many person participated in this

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں جاری دو روزه سیمینار میں آج جديد انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اردو زبان کے استعمال کے عنوان سے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

میرٹھ یونیورسٹی میں اردو سیمینار کا اہتمام
میرٹھ یونیورسٹی میں اردو سیمینار کا اہتمام

By

Published : Mar 4, 2020, 11:38 PM IST

اس میں ملک بھر سے مقاله نگاروں نے اپنے مقالوں میں جديد ٹیکنالوجی میں اردو کے استعمال پر روشنی ڈالی۔

میرٹھ یونیورسٹی میں اردو سیمینار کا اہتمام

ایک مہمان نے کہا کہ 'موجودہ دور میں ترقی کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ضرورت اور اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ سماج کے مختلف شعبہ کے ساتھ ہی زبان اور ادب کے میدان، جہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طاقت نے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہیں جدید انفارمیشن تکنیک میں زبانوں کا اپنا اہم رول رہا ہے اور اردو بھی اس سے الگ نہیں ہے'۔

ایک دوسرے مہمان نے کہا کہ 'اردو زبان اور ادب کی ترویج و اشاعت میں جہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اہم کردار ہے وہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں خاص طور پر میڈیا کے شعبہ میں اردو زبان کی اہمیت اور ضرورت کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔'

جانکاری کے اس دور میں پرنٹ سے لے کر ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا تک اردو زبان کا استعمال نظر آتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details