اردو

urdu

ETV Bharat / city

کھاد کے ساتھ ڈرائیور گرفتار - بجنور میں ایک ڈرائیور گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں چند افراد غیر قانونی طریقے سے کھاد کا کاروبار کررہے تھے۔

نقلی کھاد کے ساتھ ایک ڈرائیور گرفتار
نقلی کھاد کے ساتھ ایک ڈرائیور گرفتار

By

Published : Feb 4, 2020, 8:28 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:36 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں چند افراد غیر قانونی طریقے سے کھاد کا کاروبار کررہے تھے۔ اسی دوران مقامی لوگوں کو اس بات کا شک ہو گیا کہ کھاد غیر قانونی طور پر فروخت کی جا رہی ہے اور اس کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد کھاد بیچنے والے وہاں سے فرار ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق چند افراد ٹاٹا میجک سے شراب لے کر دھامپور پہنچے تھے اور کسانوں کو کھاد فروخت کررہے تھے لیکن مقامی لوگوں کو اس بات کا شک ہو گیا کہ کھاد غیر قانونی ہے۔

نقلی کھاد کے ساتھ ایک ڈرائیور گرفتار

مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی جس کا علم ہوتے ہی کھاد بیچنے والے وہاں سے فرار ہو گئے حالانکہ جس ٹاٹا میجک پر کھاد کا تھیلا لایا گیا تھا اس کے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

بتایا یہ بھی جا رہا ہے کہ کھاد نقلی تھی اور اسے کسانوں کو بیچا جا رہا تھا لیکن گاؤں والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دے دی اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کھاد کے سبھی تھیلے کو اپنے قبضے میں لے لیا اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 2:36 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details