اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ: نماز کے دوران مسجد کی دیوار گرنے سے دو ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو

تقریباً ایک درجن افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ حادثے کے بعد موقع پر پہنچے پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے ریسکیو آپریشن چلایا۔

masjid
masjid

By

Published : Jul 26, 2021, 4:31 PM IST

اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے تھانہ لساڑی گیٹ علاقے کے احمد نگر کی محمدی مسجد میں اس وقت حادثہ پیش آیا جب جمعہ کی نماز کے لئے لوگ مسجد میں نماز سے قبل خطبہ سن رہے تھے۔ اسی وقت تیز بارش ہونے سے ترپال میں پانی بھرنے سے مسجد کی دیوار بھربھرا کر گر گئی۔ دیوار کے ملبے میں دبنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ تقریباً ایک درجن افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے، جن کا نجی اسپتالوں میں علاج کرایا جا رہا ہے۔

میرٹھ: نماز کے دوران مسجد کی دیوار گرنے سے دو ہلاک
وہیں موقع پر پہنچے پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے علاقے کا جائزہ لیتے ہوئے سبھی زخمیوں کا بہتر علاج کرائے جانے کی بات کہی۔ علاقے میں بھیڑ کو دیکھتے ہوئے بڑی تعداد میں پولیس فورس کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: اعظم خان کی رہائی کے مطالبے پر ایس پی کارکنان کا احتجاج

میرٹھ میں جمعہ کی نماز کے دوران مسجد کی دیوار گر نے سے ہوئے حادثے کے بعد علاقے میں غم کا ماحول ہے۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے گہار لگاتے ہوتے ہوئے شدید طور پر زخمیوں کے بہتر علاج کے لئے ان کو ہائر سینٹر میں داخل کرانے کی بات کہی۔ فی الحال موقع پر ناکہ بندی کر پولیس فورس کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details