کورونا وبا کے سبب گزشتہ دو سال سے میرٹھ کے تاریخی نوچندی میلے کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا لیکن اس سال نوچندی میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے ہولی کے بعد دوسرے اتوار سے میلے کی رسمی شروعات کی روایت رہی ہے اسی روایت کے تحت کمشنر میرٹھ کے ذریعے چنڈی دیوی مندر میں پوجا اور حضرت بالے میاں درگاہ میں مزار پر چادر پوشی کے بعد رنگا رنگ پروگرام کے ساتھ نوچندی میلہ 2022 کی افتتاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور روایتی انداز میں میلے کی رسمی شروعات کی گئی۔ اس کے علاوہ میلے میں حضرت بالے میاں کی درگاہ اور چنڈی دیوی مندر کے منتظمین نے میلے میں صاف صفائی کے علاوہ میلے میں باہر سے آنے والے دکانداروں کے لیے جگہ کے کرائے میں رعایت کا مطالبہ بھی کیا تاکہ وہ مناسب قیمت پر اپنی اشیاء فروخت کر سکیں۔ Opening Ceremony of the Historical New Moon Festival
Opening Ceremony of the Historical New Moon Festival: میرٹھ میں تاریخی نوچندی میلے کی ادا کی گئی افتتاحی رسم - uttar pradesh news
قومی یکجہتی اور ہندو مسلم اتحاد کی مثال پیش کرتا میرٹھ کا تاریخی نوچندی میلے کا دو سال بعد ایک بار پھر سے انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ہولی کے بعد دوسرے اتوار کر نوچندی میلے کی افتتاحی رسم ادا کی گئی، جس میں سبھی مذہب و ملت کے لوگوں کے علاوہ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے رسم کے مطابق کبوتر اڑا کر میلے کا افتتاح کیا۔ Opening Ceremony of the Historical New Moon Festival
![Opening Ceremony of the Historical New Moon Festival: میرٹھ میں تاریخی نوچندی میلے کی ادا کی گئی افتتاحی رسم The inauguration ceremony of the historic Nauchandi fair held in Meerut](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-14876672-1092-14876672-1648619531853.jpg)
میرٹھ میں تاریخی نوچندی میلے کی افتتاحی رسم ادا کی گئی
ویڈیو
کورونا وبا کے سبب گزشتہ دو سالوں سے میرٹھ میں تاریخی نوچندي میلا منعقد نہیں کیا جا سکا تھا لیکن کورونا انفیکشن کے ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر سے اس تاریخی نوچندی میلے کے انعقاد سے میرٹھ میں قومی یکجہتی اور ہندو مسلم بھائی چارے کی رونقیں دوبارہ دیکھنے کو ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: