اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ :جمعیت علماء ہند و دارالعلوم دیوبند کی جانب سے خصوصی میٹنگ - Special meeting on behalf of Jamiat Ulema-i-Hind and Darul Uloom Deoband

دار العلوم دیوبندی اور جمیعت علماء ہند کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب ایک خصوصی میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں سماج میں پھیلی دیگر برائیوں کے ساتھ ساتھ جہیز جیسے برے رسم و رواج کو ختم کرنے کی بات پر زور دیا گیا۔

جمعیت علماء ہند اور دارالعلوم دیوبند کی جانب سے  خصوصی میٹنگ
جمعیت علماء ہند اور دارالعلوم دیوبند کی جانب سے خصوصی میٹنگ

By

Published : Mar 6, 2021, 10:34 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں جمعیت علماء ہند و دارالعلوم دیوبند کی جانب سے اصلاح معاشرہ کمیٹی کی جانب سے معاشرے میں پھیلی برائیوں اور شادی بیاہ کے موقع پر جہیز لین دین کو ختم کرنے کی بات کی گئی۔

میرٹھ : جمعیت علماء ہند اور دارالعلوم دیوبند کی جانب سے خصوصی میٹنگ

میٹنگ میں مہمان کے طور پر دیوبند سے تشریف لائے حضرت مولانا عثمان نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ' معاشرے میں پھیلی برائیوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ انسانوں کے ذہن و دماغ سے بھی گندگی اور لالچ کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے باقاعدہ گھر گھر جا کر تحریک چلا کر لوگوں کو بیدار کیا جائے گا اور آج کی میٹنگ بھی اسی کا ایک حصہ ہے۔ خاص کر مسلم نوجوانوں میں بیداری لانے کے لیے دارالعلوم دیو بند کی جانب سے ایک کتابچہ تقسیم کیاگیا تاکہ عوام میں بیداری لائی جائے۔

مزید پڑھیں:بارہ بنکی: کنور امیش سنگھ کی یاد میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد


سماج میں پھیلی برائی کو دور کرنے کی غرض سے میرٹھ میں منعقدہ میٹنگ کا مقصد اسی وقت پورا کیا جاسکتا ہے جب تک سماج میں پھیلی برائی کو دور کرنے کے لیے ہر ایک خود کو اس سے دور نہ رکھے اور اپنے آپ کو پرعزم نہ کرلے۔ اسی وقت ہم سماج اور معاشرے سے جہیز و دیگر برائیوں کو دور کر سکتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details