اردو

urdu

ETV Bharat / city

Clash Between Groups in Meerut, Video Viral: میرٹھ میں دو گروپوں میں تصادم، کئی زخمی، ویڈیو وائرل - Viral Video Clash Between Groups Meerut

اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے کھرکھودا تھانہ کے کانشیرام کالونی میں دو گروپ کے درمیان تصادم میں کئی لوگ زخمی ہوگئے، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا Clash Between Two Groups in Meerut۔

Clash Between Groups in Meerut, Video Viral
Viral Video Clash Between Groups Meerut

By

Published : Feb 21, 2022, 7:47 AM IST

Updated : Feb 21, 2022, 8:10 AM IST

میرٹھ:اترپردیش کے میرٹھ ضلع کے تھانا کھرکھودا علاقے کے کانشیرام کالونی میں دو گروپ کے درمیان زبردست پتھراؤ اور گولی باری سے سنسنی پھیل گئی۔

ویڈیو دیکھیے۔

جھڑپ کے دوران تقریباً نصف درجن افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ اس تصادم آرائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے حالانکہ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا اور دیگر ملزمین کی تلاش جاری ہے Video of clash between two groups in Meerut goes viral۔

جانکاری کے مطابق میرٹھ کے تھانہ کھرکھودا علاقے کی کانشیرام رہائشی کالونی میں دو گروپ کے درمیان زبردست پتھربازی ہوئی۔ اس دوران کئی راؤنڈ فائرنگ بھی کی گئی جس میں دو لوگ شدید زخمی ہونے کے ساتھ قریب نصف درجن لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں Stone throwing between two groups in Kanshiram Residential Colony۔

پنکی نام کی خاتون نے الزام لگایا کہ مسکان، ریحان اور بہت سے لوگ ان کے گھر آئے اور 50000 روپے کا مطالبہ کرنے لگے، پیسے نہ دینے پر ان پر حملہ کر دیا گیا۔ اس دوران دونوں جانب سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

معاملہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:


کانشیرام کالونی میں پتھراؤ، تصادم آرائی اور فائرنگ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے سنسنی پھیل گئی حالانکہ پولیس کی جانب فوری طور پر کی گئی کارروائی سے علاقہ پر امن ہے۔

Last Updated : Feb 21, 2022, 8:10 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details