اردو

urdu

ETV Bharat / city

باغپت: پولیس مڈبھیڑ میں انعامی بدمعاش گرفتار - باغپت میں انعامی بدمعاش گرفتار

اترپردیش کے ضلع باغپت میں سنگھ والی اہیر علاقے میں آج پولیس مڈ بھیڑ کے دوران 25 ہزار کا انعامی بدمعاش زخمی ہو گیا، پولیس نے اسے فوراً گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

Reward thug arrested in Baghpat police clash
باغپت پولیس مڈبھیڑ میں انعامی بدمعاش گرفتار

By

Published : Aug 23, 2020, 11:32 PM IST

اترپردیش کے ضلع باغپت میں آج پولیس مڈبھیڑ کے دوران ایک 25 ہزار کا انعامی بدمعاش کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس افسر ابھیشیک سنگھ نے بتایا کہ آج دوپہر کے وقت سنگھ والی اہیر تھانہ حلقے کے انچارج شیوپرکاش پولیس فورس کے ساتھ علاقے میں تلاشی مہم پر تھےکہ اسی دوران سَیڈبھر راستے پر ڈاک بنگلہ کے پاس موٹر سائیکل سوار مشتبہ دو افراد کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا۔

بدمعاش رکنے کے بجائے تیزی سے بھاگنے لگا۔ پولیس نے بھی پیچھا کرکے جب اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ان افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی جس میں ایک بدمعامش زخمی ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی بدمعاش بدوس کا باشندہ تھا۔ اس کے قبضے سے ایک طمنچہ اور کارتوس کے علاوہ چوری کی بائک برآمد ہوئی ہے۔

زخمی بدمعاش کی شناخت شان محمد کے طور پر ہوئی ہے ،اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شام کو شاطر قسم کا مجرم ہے۔ یہ دو روز قبل تیڈا گاؤں کے جنگل میں نہر پٹری پر پولیس مڈبھیڑ میں اس کے ساتھی ظہیر کو گرفتار کیا تھا اور یہ موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details