اردو

urdu

ETV Bharat / city

ڈی ایم کی تمام محکمے کے ساتھ جائزہ میٹنگ - ای ٹی وی بھارت

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے کلکٹریٹ دفتر پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انل ڈھنگرا نے سبھی شعبوں کے افسران کو طلب کیا اور اہم میٹنگ منعقد کی۔

ڈی ایم کی تمام محکمے کے ساتھ جائزہ میٹنگ
ڈی ایم کی تمام محکمے کے ساتھ جائزہ میٹنگ

By

Published : Dec 9, 2019, 11:15 PM IST

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ انل ڈھنگرا نے سبھی شعبوں کا باریکی سے جائزہ لیا اور حکومت کے ترقیاتی اسکیم کو نافذ کرنے اور ان پر محنت سے کام کرنے کے لیے ہدایت بھی دیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ڈی ایم انل ڈھنگرا نے کہا کہ حکومت کی صحت اسکیم آیوشمان بھارت کے متعلق کئی خامیاں ہیں، جس پر ضلع میں بہت کم کارڈ بنے ہیں۔ ایسے میں پنچایتی سطح پر کیمپ لگوا کر کارڈ بنوائے جا رہے ہیں۔

ڈی ایم کی تمام محکمے کے ساتھ جائزہ میٹنگ

انہوں نے کہا کہ 2011 کے اعداد و شمار کے مطابق آیوشمان کارڈ بنائے جارہے ہیں ایسے میں کئی سارے نااہل لوگوں کے بھی کارڈ بن گئے ہیں جس کی جانچ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ گؤشالہ کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ضلع انتظامیہ غور و فکر کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'پانی بچاؤ مہم' کے تحت ضلع کے تالابوں کی صفائی پر غور کیا جا رہا ہے اور غیرقانونی قبضہ کو ہٹایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ میرٹھ ضلع انتظامیہ ہر ماہ سبھی شعبوں کے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کرتی ہے جس میں سبھی شعبوں کے کام کاج کو باریکی کے ساتھ دیکھا جاتا ہے اور ان کو مزید ہدایت دی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details