اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ میں ایم آئی ایم کی ریلی کو کیوں نہیں ملی اجازت؟ - یوپی اسمبلی انتخابات

میرٹھ میں ایم آئی ایم کی طے شدہ ریلی کو ایک دن قبل ضلع انتظامیہ کی جانب سے روکے جانے پر ایم آئی ایم یوپی کے صدر شوکت علی نے کہا کہ سیاسی دباو کی وجہ سے انتظامیہ نے یہ قدم اٹھایا ہے جبکہ ضلع انتظامیہ کے بقول جس زمین پر یہ ریلی منعقد کی جانے والی تھی اس زمین کے مالک نے ریلی کی اجازت نہیں دی تھی جس کی وجہ سے ریلی کی منظوری نہیں دی گئی۔

ایم آئی ایم یوپی کے صدر شوکت علی
ایم آئی ایم یوپی کے صدر شوکت علی

By

Published : Nov 14, 2021, 3:37 AM IST

یوپی اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو لیکر ایک طرف جہاں تمام سیاسی جماعتیں ریلیاں کررہی ہیں وہیں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے یوپی کے مختلف اضلاع میں ریلی منعقد کر اپنی سیاسی بساط کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ایم آئی ایم یوپی کے صدر شوکت علی اور ایس پی سٹی میرٹھ ونیت بھٹناگر

اسی ضمن میں آج میرٹھ کے نوچندی میدان میں اسدالدین اویسی کی انتخابی ریلی تھی لیکن ضلع انتظامیہ نے ریلی سے ایک دن قبل طے شدہ ریلی کو منظوری نہیں دی۔

ریلی منسوخ ہونے کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین یوپی کے صدر شوکت علی نے پریس کانفرنس کر کے انتظامیہ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے ایم آئی ایم کو ریلی کرنے سے روکا جارہا ہے۔

وہیں پولیس انتظامیہ کی جانب سے ریلی کی جگہ کو متنازعہ بتاتے ہوئے دوسری جگہ پر ریلی کرنے کی بات کہی جا رہی ہے اور پارٹی کی جانب سے زمین کے مالک سے منظوری کی درخواست حاصل نہ ہونے سے ریلی کو روکا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details