اس سلسلے میں مسلم راشٹریہ مسلم منچ میرٹھ زون کے کنوینر مولانا حمید اللہ راج شاہی نے بتایا کہ اتراکھنڈ کے بعد اب ملک کی بڑی ریاست اتر پردیش میں مسلم منچ سینکڑوں مدارس کاقیام کرے گی۔
راشٹریہ مسلم منچ سینکڑوں مدارس قائم کرے گی انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلبا کو عصری تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا اور انہیں قوم پرستی کا درس دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کی ریاست میں واقع مدارس کی تجدید کاری بھی ہوگی اور مسلم راشٹریہ منچ بھی مدارس کھولے گی جس میں بچوں کی ذہن سازی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کے بچے ناگفتہ بہ حالت میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جس میں اصلاح لانے کی ضرورت ہے۔
انہوں وزیراعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا نعرہ 'سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس' کے تحت اب اقلیتی طبقے کی فلاح و بہبود اور اعتماد کو بی جے پی جیتے گی۔
جب ان سے طلاق ثلاثہ پر سوال کیا گیا تو ابتدا میں انہوں نے گول مول جواب دیے لیکن بعد میں کہا کہ بھارت کے مسلمان آئین کو مانتے ہیں اور اسی پر عمل کرتے ہیں۔