اردو

urdu

By

Published : Apr 10, 2020, 5:01 PM IST

ETV Bharat / city

بجنور میں پولیس کا پھولوں سے استقبال

اتر پردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ کوتوالی کے تحت بجنور شہر میں عوام نے علاقے میں فلیگ مارچ کر رہے پولیس اہلکاروں کے اوپر پھولوں کی بارش کر ان کا خیر مقدم کیا ہے۔

police
police

اتر پردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ کوتوالی کے تحت بجنور شہر میں عوام نے علاقے میں فلیگ مارچ کر رہے پولیس اہلکاروں کے اوپر پھولوں کی بارش کر ان کا خیر مقدم کیا ہے۔

بجنور میں پولیس کا پھولوں سے ہو استقبال

پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے لیکن مختلف محاذ پر لوگوں کو اپنی ڈیوٹی اور ذمہ داری کو نبھانا پڑتا ہے۔ اور اسی کے تحت ڈاکٹر و صحت ملازمیں اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کو بھی محاذ پر تیار رہنا پڑ رہا ہے۔

جب پورے بھارت میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ اس دوران نہ صرف وہ لاک ڈأن کو سختی سے نافذ کراتے ہیں بلکہ ضرورتمندوں کی بھی مدد کرتے ہیں۔

اس لئے بجنور کی عوام نے پولیس اہکاروں پر پھولوں کی بارش کر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اتر پردیش کے ضلع بجنور کے تھانہ کوتوالی کے تحت بجنور شہر میں عوام نے علاقے میں فلیگ مارچ کر رہے پولیس اہلکاروں کے اوپر پھولوں کی بارش کر ان کا خیر مقدم کیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنے گھروں میں آرام سے ہیں لیکن ان کورونا وائرس وبا سے اصلی لڑائی پولیس اہلکار اپنے کام کو انجام دے کر نبھا رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار نہ صرف ہماری حفاظت کرتے ہیں بلکہ ہماری ضرورتوں کے تحت ہماری مدد بھی کر رہے ہیں۔

اس دوران پھول برساتے ہوئے بڑی تعداد میں خواتین اور چھوٹے بچے بھی دکھائی دئے جنہوں نے اپنے بالکونیوں اور اپنی چھتوں سے پھول گرائے۔ اس کے علاوہ لوگ اپنے دروازے سے باہر نکل کر پولیس کو پھولوں کی مالا بھی پہناتے ہوئے نظر آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details