اترپردیش کے ضلع میرٹھ کی سماجی تنظیم اندر پرستھ سنگھرش مورچہ کے ساتھ ساتھ پرائیوٹ اسکولی بچوں کے والدین نے نجی اسکولوں کی جانب وصول کی جارہی موٹی فیس اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف میرٹھ کلکٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم روانہ کیا۔ میمورنڈم میں والدین کے ساتھ تنظیم کے کارکنان نے مشترکہ طور پر خودکشی کی اجازت طلب کی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ' کورونا کے دوران لگے لاک ڈاؤن کے سبب بڑھی بے روزگاری کی وجہ سے پریشان والدین اسکولوں کی من مانی فیس کیسے جمع کریں، اس لئے وہ خود کشی کرنے کو تیار ہیں۔