اردو

urdu

By

Published : Sep 9, 2021, 9:22 PM IST

ETV Bharat / city

چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں یوم اساتذہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام

میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں یوم اساتذہ کو 'اساتذہ ویک' کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں آج شعبہ اردو میں بزم اردو کی جانب سے استاد کی اہمیت کو بیان کرنے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر طالب علموں نے اپنے اساتذہ کی عزت افزائی کرتے ہوئے ان کو پھولوں کا نظرانہ بھی پیش کیا۔

programme held on teachers' day in chaudhary charan singh university
چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں یوم اساتذہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام

ملک میں پانچ ستمبر کے دن کو یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ میرٹھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں بھی اس دن کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اساتذہ ویک کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کے تحت آج شعبہ کے تمام طلباء نے ملکر اپنے اساتذہ کی عزت افزائی کرتے ہوئے ان کی گل پوشی کی۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع شعبہ کے استاد کا کہنا تھا کہ ٹیچرز ڈے کا اصل مقصد اس وقت پورا ہوگا کہ جو بھی ہم اپنے استاد سے سیکھتے ہیں وہ دوسروں تک بھی پہنچانا ہوگا۔ اسی وقت ہم اس دن کی اہمیت اور مقصد کو پورا کر سکتے ہیں۔

شعبہ اردو میں یوم اساتذہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام

مزید پڑھیں:

تعلیم کے ساتھ طلبہ کی تربیت بھی ضروری: شہر مفتی علیگڑھ

میرٹھ میں ٹیچرز ڈے کی اہمیت کو طلباء تک پہنچانے کے لیے جس طرح سے طلباء اور استاد مل کر تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں وہ کہیں نہ کہیں طلباء اور استاد کے رشتے کو اور مضبوطی بخشے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details