ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کی شاہی جامع مسجد میں ایک بار پھر سے عبادت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
میرٹھ: شاہی جامع مسجد میں سو نمازیوں کی پابندی کے ساتھ نماز جمعہ ادا کی گئی - نماز جمعہ ادا کی گئی
ملک میں كورونا کے خطرے کو ديكهتے ہوئے سبھی مذاہب کی عبادت گاہوں كو بند کر دئے جانے کے قریب 06 ماہ بعد آج سے پھر عبادت گاہوں میں عبادت کی اجازت حکومت کی جانب سے مل گئی ہے۔ اس کے تحت میرٹھ کی شاہی جامع مسجد میں بھی آج نماذ جمعہ ادا کی گئی۔
prayers
قریب 06 ماہ کے طویل عرصے کے بعد سبھی مذاہب کی عبادت گاہوں میں عبادت کی اجازت ملنے سے میرٹھ کی مساجد میں بھی آج نماز جمعہ ادا کی گئی۔ اس موقع پر مسجد کے ذمہ داران نے حکومت اور انتظامیہ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیر سے ہی صحیح عبادت کی اجازت تو ملی۔ مقامی لوگوں کو امید ہے کہ جلد ہی 100 افراد کی قید بھی ختم ہو جائے گی۔