عبادت گاہوں كو 08 جون سے کھولے جانے کے اعلان کے بعد ان عبادت گاہوں کے منتظمین نے بھی اس کی تیاری شرو ع کر دی ہے۔ میرٹھ میں بھی شاہی جمع مسجد میں شہر قاضی نے مصلوں کی آمد پر ضروری احکامات جاری کیے ہیں۔
میرٹھ: دوران نے نماز دو فٹ کے فاصلے کا خاص اہتمام کیا جائے - عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت
عالمی وباء کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے تمام عبادت گاہوں کو بند کردیا گیا تھا، تاہم آٹھ تاریخ سے عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت ہے۔
people should maintain two feet distance between offering namaz
انہون نے سبھی مساجد کے ذمہ داران كو تاکید کی ہے کہ مسجد میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ کسی قسم کا کوئی انفیکشن نہ پیدا ہو۔ شہر قاضی نے یہ بات آج جمعہ کی نماز کے دوران کہی۔ انہوں نے کہاکہ' دوران نے نماز دو فٹ دوری کا خاص اہتمام کیا جائے۔'
ملک میں لاک ڈاؤن کے 04 مرحلوں کے بعد اب ان لاک 1.0 کیے جانے سے جہاں عوام میں خوشی دیکھی جا رہی ہے وہیں اس بات کی دعا بھی کی جا رہی ہے کہ ہمارے ملک سے كورونا وائرس جیسی وبا کا جلد خاتمہ ہو۔