میرٹھ دہلی ایکسپریس وے کو عوام کے لیے کھولے جانے کے بعد سے مغربی اتر پردیش کے عوام کو کافی سہولت ہوئی ہے۔ اس کے ذریعہ لوگ اپنے رشتہ داروں کے پاس آسانی سے پہنچ رہے ہیں۔ وہیں، میرٹھ اور اس کے آس پاس کے لوگوں کو کاروباری لحاظ سے بھی یہ ایکسپریس وے فائدہ پہنچا رہا ہے۔
مغربی اتر پردیش کے لوگوں کو دہلی این سی آر میں داخل ہونے کے لیے پہلے ٹریفک جام سے دو چار ہونا پڑتا تھا۔ منٹوں کے سفر کو کئی گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا تھا۔ اب میرٹھ دہلی ایکسپریس وے کے شروع ہونے کے بعد سے یہاں کے عوام کو نہ صرف ٹریفک جام سے نجات ملی ہے بلکہ میرٹھ سے دہلی کے لیے جانے والے عوام کو آسانی ہوئی ہے۔ اس سے کاروباری تقاضے بھی پورے ہوئے ہیں۔ ایکسپریس وے پر سفر طے کر میرٹھ پہنچ رہے لوگوں نے اس ایکسپریس وے کے بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔