ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ کے میونسپل کارپوریشن Meerut Municipal Corporation کے تحت آنے والے متعدد علاقوں میں باالخصوص پرانے شہر اور پسماندہ حلقوں میں مذکورہ محکمہ کے عملے کی لاپروہی کے سبب سیوریج سسٹم خراب ہونےسے گندہ پانی جمع ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی باشندوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میرٹھ کے نوچندی علاقے میں سیوریج سسٹم کے خراب ہونے سے مختلف مقامات پر گندا پانی جمع ہونے سے لوگ ہریشان ہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ سیور کے ناقص ہونے کی سب سے بڑی وجہ رہائشی علاقوں میں موجود بھیسوں کے تبیلے ہیں۔جہاں سے بھینسوں کے گوبر اور دیگر فضلات کو نالیوں میں بہایا جاتاہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق تبیلوں سے فضلہاور متعدد علاقوں سے کچرا نہ اٹھانے کے سبب گندہ پانی جمع ہوگیا ہے۔