کرناٹک کے اسکول کالجوں میں حجاب کو لے کر پیدا ہوئے تنازع کے دوران ایک نیا تنازعہ اور پیدا ہو گیا ہے۔ بنگلور کے ایک کالج میں امرت دھاری سکھ طالبہ کو پگڑی پہن کر آنے سے منع کیے جانے کے بعد مسلم سماج کے بعد اب سکھ سماج نے بھی اسے مذہبی آزادی کے خلاف بتاتے ہوئے ناراضگی ظاہر کی ہے۔
Row Over Turban Removal: حجاب کے بعد دستار پر پابندی سے سکھوں میں ناراضگی - Anger in Sikh community over banning female student from wearing dastar
کرناٹک میں مسلم طالبات کو حجاب پہننے سے روکے جانے کے بعد سکھ طالبہ کو دستار پہننے سے روکے جانے پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ جس پر میرٹھ گرودوارہ سکھ سبھا انتظامیہ نے پریس کانفرنس کر ناراضگی ظاہر کی ہے Anger in Sikh Community Over Banning Female Student from Wearing Dastar۔
Outrage among Sikhs over ban on Sikh community student's turban
مزید پڑھیں:
گردوارہ سکھ سبھا کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے حجاب کے بعد اب سکھ سماج کی مذہبی پہچان کو بھی نشانہ بنا کر نیا تنازعہ کھڑا کیا جا رہا ہے۔ ضرورت ہے حکومت کو اس طرح کے معاملوں میں مذہبی انتہاپسندوں کو روکے جس سے ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو بچایا جا سکے۔