ریاست اترپردیش میں تقریبا ایک برس بعد آج سے محکمہ صحت اور حکومت کی شرائط کے ساتھ آف لائن تعلیم کا آغاز ہوچکا ہے، پہلے دن اسکول پہنچے بچوں نے آف لائن تعلیم کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا، وہیں اسکول کی ٹیچرز بھی لاک ڈاون میں ہوئے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
میرٹھ: اسکولوں میں آف لائن تعلیم کی شروعات - آف لائن تعلیم کے آغاز سے بچوں نے خوشی کا اظہار کیا
اترپردیش کے تمام سرکاری اور غیرسرکاری اسکولوں میں سرکاری گائیڈ لائن کے ساتھ آف لائن تعلیم کی شروعات ہوگئی ہے، آف لائن تعلیم کے آغاز سے بچوں نے خوشی کا اظہار کیا، وہیں اسکول انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی گائید لائن کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔
آف لائن تعلیم کی شروعات کے ساتھ جہاں کچھ سرکاری اسکولوں میں طلباء کی تعداد کم درج کی گئی ہے، وہیں نجی اسکولوں میں بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اسکول کے ذمہ داران کا ماننا ہے کہ جس طرح سے سرکاری اسکولوں کے طلباء آن لائن تعلیم کم حاصل کر پائے لیکن اب آف لائن تعلیمی سسٹم کے شروع ہونے سے طلبا کافی خوش ہیں۔
دوسری جانب نجی اسکولوں میں بھی پہلے دن بچوں کے والدین کی رضامندی کے ساتھ بچے اسکول پہنچے، اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کے بعد آج اسکول میں عید اور دیوالی جیسی رونق دیکھنے کو ملی، انہیں امید ہے کہ جلد ملک سے کورونا کے خاتمے کے ساتھ اسکولوں میں تعلیمی نظام اپنے معمول پر لوٹ سکے گا۔