اردو

urdu

ETV Bharat / city

BSP Candidate on Noida development: حکومت بننے پر نوئیڈا پھر ترقی کی شاہراہِ پر دوڑ پڑے گا: نریندر بھاٹی - اتر پدیش اسمبلی انتخابات

اتر پدیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Elections کے تحت پہلے مرحلے میں گوتم بدھ نگر کی تینوں اسمبلی سیٹوں کے لیے 10 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔

Narendra Bhati
Narendra Bhati

By

Published : Jan 24, 2022, 4:55 PM IST

نوئیڈا: اتر پردہش کے نوئیڈا کی جیور اسمبلی سیٹ سے بہوجن سماج وادی پارٹی کے امیدوار نریندر بھاٹی BSP candidate from Noida's jewar Assembly seat Narendra Bhatti نے کہا ہے کہ نوئیڈا میں ترقیاتی کام بی ایس پی کے دور اقتدار میں ہوا ہے۔ اس کے بعد کی حکومتیں کوئی ایسا کام نہیں کر سکیں جن کا ذکر کیا جائے۔ اگر بی ایس پی کی حکومت بنتی ہے تو نوئیڈا دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔

ویڈیو

پرچہ نامزدگی کے بعد انہوں نے کہا کہ بے روزگاری دور کرنے کا کام کیا جائے گا اور کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ عوامی نمائندے نوجوانوں کے لئے کچھ بھی نہیں کر سکے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے دنکور بلاک کو ختم کیا ہم دوبارہ دنکور کو بلاک بنائیں گے۔
یوپی میں 10 فروری کو اسمبلی انتخابات ہیں۔ پہلے مرحلے میں گوتم بدھ نگر کی تینوں اسمبلی سیٹوں کے لیے 10 فروری کو انتخابات ہونے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Annu Khan Filed Nomination Paper Dadri: دادری اسمبلی حلقہ سے انو خان نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا
جیور اسمبلی سیٹ سے بی ایس پی کے امیدوار نریندر بھاٹی سب سے تعلیم یافتہ امیدوار ہیں۔ انہوں نے بی اے-ایل ایل بی اور ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ نریندر بھاٹی نے صحافت بھی کی، اس کے بعد انہوں نے سیاست میں قدم رکھا۔
جیور کے موجودہ ایم ایل اے دھیندر سنگھ پوسٹ گریجویٹ ہیں جبکہ آر ایل ڈی کے اوتار بھڈانہ آٹھویں پاس ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details